QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر ثالثی نہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں سے حل ہو گا،حمید گل

9 Nov 2010 12:12

اسلام ٹائمز:آئی ایس آئی کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ افغانستان سے نکلنے کے لئے امریکہ کو بھارت نہیں پاکستان کی ضرورت ہو گی اور وہی مرحلہ ہو گا،جس میں اسے مسئلہ کے حل کے لئے کردار ادا کرنا پڑے گا


لاہور:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل نے امریکی صدر اوباما کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ثالثی کے حوالے سے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پر امریکی ثالثی کا عمل دراصل بندر بانٹ ہو گا،جس میں سب کچھ بندر لے جائے گا اور فریقین دیکھتے رہ جائیں گے۔اگر واقعتاً امریکہ اور امریکی صدر مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں تو وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں ورنہ یہ معاملہ اس کے دوست بھارت کےلئے مسائل کھڑے رکھے گا۔
نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے فکر کی کوئی بات نہیں،اپنے اصولی موقف پر کاربند رہنا چاہئے،افغانستان سے نکلنے کےلئے امریکہ کو بھارت نہیں پاکستان کی ضرورت ہوگی اور وہی مرحلہ ہو گا،جس میں اسے مسئلہ کے حل کے لئے کردار ادا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو خوب معلوم ہے کہ وہ کشمیریوں کی جدوجہد پر قابو پا سکا ہے نہ پا سکے گا،جب تک وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دیتا،وہ بھی چین سے نہیں بیٹھ سکے گا۔کشمیری عوام اور نوجوانوں نے قربانیوں کی تاریخ رقم کر کے ثابت کیا ہے کہ وہ آزادی اور حق خودارادیت سے کم پر نہیں مانیں گے،آزادی ان کا مقدر بن کر رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 43497

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/43497/مسئلہ-کشمیر-ثالثی-نہیں-اقوام-متحدہ-کی-قراردادوں-سے-حل-ہو-گا-حمید-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org