0
Sunday 25 Jan 2015 18:01

شمالی وزیرستان، دتہ خیل میں فضائی کارروائی میں غیر ملکیوں سمیت 35 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان، دتہ خیل میں  فضائی کارروائی میں غیر ملکیوں سمیت 35 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی میں 35 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق فضائی کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ دیگر ذرائع کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن ضربِ عضب انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اب تک 1000 سے زائد دہشت گرد ہلاک کئے جا چکے ہیں جبکہ 80 فیصد علاقہ کلیئر کرایا جا چکا ہے۔  سانحہ پشاور کے بعد دہشت گردوں پر فیصلہ کن ضرب لگانے کے لئے قومی اور عسکری قیادت نے نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا ہے، جس پر شہروں میں کامیابی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔  دہشت گردی سے متعلق مقدمات کے تیز تر سماعت کے لئے پارلیمنٹ نے آئین میں 21 ویں ترمیم کرتے ہوئے فوجی عدالتوں کے قیام کی منظوری بھی دے دی ہے۔  وزیرِاعظم میاں نواز شریف نے 6 سال سے عائد سزائے موت پر پابندی بھی ختم کر دی، جس کے بعد دہشت گردی کے مقدمات میں سزا یافتہ 20 سے زائد مجرموں کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔  آرمی چیف جنرل راحیل شریف اس وقت دو روزہ دورے پر چین میں ہیں، جہاں چین کے وائس چیئرمین ملٹری کمیشن جنرل فین نے آرمی چیف سے گفتگو کے دوران آپریشن ضربِ عضب میں کئے جانے والے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔
خبر کا کوڈ : 434971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش