0
Sunday 25 Jan 2015 21:49

لیبیا کے نائب وزیر خارجہ اغوا کرلئے گئے

لیبیا کے نائب وزیر خارجہ اغوا کرلئے گئے
اسلام ٹائمز۔ لیبیا کے نائب وزیر خارجہ کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اغوا کر لیا گیا ہے۔ لیبیا کے وزیرداخلہ عمر الزانکی کا کہنا ہے کہ ملک کی بین الااقوامی دنیا سے تسلیم شدہ حکومت کے نائب وزیر خارجہ حسن الصغیر کو مشرقی شہر البیضاہ کے ایک ہوٹل سے مسلح افراد اغوا کر کے ساتھ لے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شمالی افریقہ کے ملک لیبیا میں معمر قذافی کے نکالے جانے کے بعد ملک میں اقتدار کے حصول کیلئے مختلف گروں کی حمایت یافتہ دو مخلتف حکومتیں اوراسمبلیاں کام کر رہے ہیں۔ ادارے کے مطابق لیبیا میں اغوا کی کارروائیاں ایک عام سی بات ہے۔ لیبیا کی بین الااقوامی دنیا سے تسلیم شدہ حکومت کے وزیراعظم عبداللہ التھینی اوران کی کیبنٹ ملک کے جنوبی حصے پرحکومت کر رہی ہے جن کو ایک مسلح گروپ 'لیبیا ڈان' کی حمایت حاصل ہے۔ مذکورہ مسلح گروپ نے ملک کے دارلحکومت طرابلس پر قبضہ کرنے کے بعد پرانی اسمبلی کو دوبارہ بحال کر کے نئی حکومت قائم کی ہے، جسے جنرل نیشنل کانگریس اسمبلی کا نام سے جانا جاتا ہے۔ ملک کی منتخب اسمبلی اور ایوان نمائندگان کی حکومت مصرکے سرحدے علاقے سے منسلک لیبیا کے شمالی حصے تبروک تک ہی محدود ہے۔
خبر کا کوڈ : 434985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش