0
Monday 26 Jan 2015 17:54

لاہور پولیس نے بچے سے زیادتی کا ملزم مقابلے میں مار دیا

لاہور پولیس نے بچے سے زیادتی کا ملزم مقابلے میں مار دیا
اسلام ٹائمز۔ گرین ٹاؤن میں 7 سالہ معین کو زیادتی کے بعد پھندہ دے کر قتل کرنے والا 19 سالہ ملزم ساحر عرف شعیب مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شعیب کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرنے کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں مسلم ٹاؤن کے قریب ملزم نے پولیس اہلکار منور سے رائفل چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی، اس دوران شعیب پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔ پولیس نے ملزم شعیب کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے میو ہسپتال منتقل کر دی ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں گرین ٹاؤن کے رہائشی 7 سالہ معین کی لاش مسجد کے حجرے میں ملی تھی، ڈی این اے ٹیسٹ اور دیگر شواہد کی روشنی میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تھا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا۔ دوسری جانب ملزم کے ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس نے سے جعلی مقابلے میں قتل کیا ہے کیوں کہ جب وہ اسے عدالت لے کر جا رہے تھے اس کے دونوں ہاتھوں میں ہتھکڑی لگی ہوئی تھی جس کے باعث پولیس اہلکار سے اسلحہ چھیننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
خبر کا کوڈ : 435123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش