0
Monday 26 Jan 2015 19:22

ڈی آئی خان، مشتبہ افراد کے خلاف پولیس کی مہم جاری، ۲۴ افراد گرفتار

ڈی آئی خان، مشتبہ افراد کے خلاف پولیس کی مہم جاری، ۲۴ افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے مشتبہ افراد کے خلاف جاری مہم کے دوران مزید چوبیس افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ڈی پی او ڈیرہ صادق حسین بلوچ کی ہدایت پر ڈیرہ پولیس نے بارہ مقامات پر اچانک ناکہ بندی کے دوران ۲۴ مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کلاشنکوف، شارٹ گن، چارپستول، خنجر اور ۴۶ کارتوس برآمد کر لئے ہیں۔ گومل یونیورسٹی پولیس نے قریشی موڑ، بند دھپانوالہ، نواب اڈہ اور فتح موڑ پر دوران تلاشی عمر گل، رشید، لعل گل سمیت نو افغان باشندوں کو بھی گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان پاکستان میں اپنی رہائش کیلئے کوئی قانونی جواز پیش نہ کر سکے۔ پولیس نے ۱۳۰ تعلیمی اداروں کو بھی چیک کیا اور ۱۲۰ دینی مدارس کی بھی جانچ پڑتال کی۔
خبر کا کوڈ : 435148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش