0
Tuesday 27 Jan 2015 15:10

باڑہ سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ، سیکورٹی فورسز نے قومی پرچم لہرا دیا

باڑہ سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ، سیکورٹی فورسز نے قومی پرچم لہرا دیا
اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے باڑہ سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کردیا، جب کہ گورنر نے فروری کے وسط سے متاثرین کی واپسی کا اعلان کردیا ہے، خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کا علاقہ اسپین قبر جو کبھی دہشت گردوں کا اہم گڑھ ہوا کرتا تھا، وہاں پاک افواج کے کامیاب آپریشن سے اس علاقے میں امن قائم ہوگیا ہے، پاک افواج کے جوانوں نے نہ صرف دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا بلکہ ان کے ٹھکانوں کو بھی نیست ونابود کردیا۔ کھنڈرات کا منظر پیش کرتے ملبے کبھی وہ مراکز ہوا کرتے تھے جہاں دہشت گرد پشاور سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کے منصوبے تیار کیا کرتے تھے، علاقے میں قیام امن کے بعد پہلی بار گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب نے باڑہ کا دورہ کیا۔ کامیاب فوجی کارروائی کے باعث دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحے کی بھاری کھیپ بھی برآمد کی گئی ہے اور پہلی بار اسلحے کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔ دہشت گردوں کے خاتمے کے بعد گورنر کا عزم ہے کہ علاقے میں جلد تعمیر نو اور مکمل بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا۔ تحصیل باڑہ میں بجلی، آبنوشی، صحت، تعلیم اور سڑکوں کی فوری بحالی کے لئے پچاسی کروڑ روپے جاری کردیئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 435367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش