0
Tuesday 27 Jan 2015 16:24

ایم کیو ایم نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی

ایم کیو ایم نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کے بیان کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سید سردار احمد اور ڈپٹی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائی۔ اس موقع پر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کراچی آپریشن کے نام نہاد کپتان ہیں، کیا کسی سیاسی جماعت کو اپنے کارکن کے قتل پر آواز اٹھانے کا حق نہیں ہے، پیپلز پارٹی کو جمہوری طریقے سے بات سمجھ نہیں آتی۔

قبل ازیں سندھ اسمبلی کے باہر ایم کیو ایم کے دیگر ارکان اسمبلی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ایوان میں کہے الفاظ سے ثابت کیا کہ سندھ بدقسمت صوبہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ سے صوبہ نہیں چلایا جا رہا۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبے پر رحم کرے، کراچی شہر کسی کی اوطاق نہیں ہے بلکہ جیتے جاگتے لوگوں کا شہر ہے، ہمیں طاقت سے نہیں دبایا جاسکتا، حکومت کو ہمیں جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوان پولیس اہلکاروں کے تشدد سے ایم کیو ایم کے کارکن شہید ہوئے، ہم نے اپنے کارکنوں کی لاشیں لے کر وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا، اگر یہ وزیراعلیٰ سندھ کو حملہ لگتا ہے، تو ہمارے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے، اگر انہوں نے ہمارے خلاف کارروائی نہ کی تو عوام سمجھ جائیں گے کہ انہوں نے ایوان میں یہ بات بھی دیگر باتوں کی طرح کر دی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 435391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش