0
Tuesday 27 Jan 2015 16:37

کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس، 3 دہشتگردوں پر 31 جنوری کو فرد جرم عائد کی جائیگی

کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس، 3 دہشتگردوں پر 31 جنوری کو فرد جرم عائد کی جائیگی
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے کراچی ایئر پورٹ حملہ کیس میں نامزد مفرور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سرغنہ ملا فضل اللہ، ترجمان شاہد اللہ شاہد، سمیت 8 دہشتگردوں کو اشتہاری قرار دیئے جانے کی رپورٹ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے گرفتار 3 طالبان دہشتگرد سرمد صدیقی، محمد ندیم عرف برگر اور آصف ظہیرٖ کو مقدمے کی نقول فراہم کر دی، 31 جنوری کو فرد جرم عائد کی جائیگی۔ مقدمے کے تفتیشی افسر نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو کی عدالت میں پیش ہوئے اور فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پر مقدمہ میں نامزد مفرور دہشتگرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سرغنہ ملا فضل اللہ اور ترجمان شاہد اللہ شاہد، ملک ممتاز اعوان، عاصم شریف، اختر پلمبر، اقبال ٹھیکیدار، عبداللہ بلوچ اور عبدالرشید صدیقی کے خلاف 87 اور 88 سی آر پی سی (جائیداد کی ضبطی اور اشتہاری قرار دینے) کے تحت کارروائی کر دی گئی ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ دہشتگردوں کی تصاویر اخبارات میں شائع کر دی گئی اور انکی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی تفصیل موصول نہیں ہوئی اور متعلقہ اداروں نے بھی کوئی جائیداد سے متعلق رپورٹ نہیں دی۔ عدالت نے مفرور دہشتگردوں کے لائف وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں جب بھی مفرور دہشتگرد میں تو انھیں فوری گرفتار کیا جائے اور گرفتار دہشتگردوں کو مقدمہ کی نقول فراہم کر دی، تینوں ملزمان پر 31 جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ استغاثہ کے مطابق دہشتگردوں پر الزام ہے کہ وہ 8 اور 9 جون 2014ء کی درمیانی شب اولڈ ائیرپورٹ پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے اور ایئرپورٹ حملے میں رینجرز، پولیس اور اے ایس ایف اہلکاروں سمیت 26 افراد ہلاک اور 35 افراد زخمی ہوئے تھے، جبکہ 10 دہشتگرد بھی مارے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 435397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش