0
Tuesday 27 Jan 2015 18:25

کراچی میں رینجرز کا سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے گھر پر چھاپہ

کراچی میں رینجرز کا سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے گھر پر چھاپہ
اسلام ٹائمز۔ رینجرز نے سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے گھر پر چھاپہ مار کر مغوی کی والدہ اور 15 لاکھ روپے برآمد کرلئے، جبکہ احمد چنائے نے الزامات کی تردید کردی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے گھر پر اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مغوی نوجوان کی والدہ اور گھر سے 15 لاکھ روپے برآمد کرلئے، جبکہ رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد چنائے اغوا برائے تاوان کے ملزموں سے ملے ہوئے ہیں، جبکہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران احمد چنائے مغوی کی والدہ کی فون پر ملزموں سے بات کرا رہے تھے۔

دوسری جانب سی پی ایل سی چیف نے رینجرز کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز کو غلط فہمی ہوئی تھی، جو ان کے ہیڈکوارٹر جا کر دور کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے گھر سے 15 لاکھ روپے اور کسی مغوی کی والدہ کو بازیاب نہیں کرایا گیا، جبکہ اس حوالے سے رینجرز حکام اور گورنر سندھ سے بھی بات کی ہے۔ احمد چنائے کا کہنا تھا کہ کئی سال سے کراچی کے عوام کی خدمت کر رہا ہے اور اس قسم کے الزامات سے بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکام الزامات کی عدالتی انکوائری کرائیں۔
خبر کا کوڈ : 435431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش