0
Wednesday 28 Jan 2015 14:31

ہمیں سیرت رسول اکرم (ص) کو صحیح معنی میں پیش کرنے کی ضرورت ہے، مولانا جلال نقوی

ہمیں سیرت رسول اکرم (ص) کو صحیح معنی میں پیش کرنے کی ضرورت ہے، مولانا جلال نقوی
مولانا سید جلال حیدر نقوی مجلس علماء ہند کے جوئنٹ سکریٹری اور شہید مطہری سوسائٹی کے صدر ہیں، اسکے علاوہ بہت سی مسلم و ملی تنظیموں کے ساتھ قومی سطح پر خدمات انجام دینے سرگرم ہیں، دہلی میں آپ سالہا سال سے فعال کردار نبھارہے ہیں، اسلام ٹائمز نے آپ سے ایک مختصر نشست کے دوران انٹرویو کا اہتمام کیا جو قارئین کرام کی خدمت میں پیش ہے۔ (ادارہ)

اسلام ٹائمز: اولاً جاننا چاہیں گے کہ کون سے اہم مسائل بھارت کے مسلمانوں کو درپیش ہیں جن کے حل کے لئے انہیں کوششیں کرنی چاہیے، درگاہ شاہ مرداں اراضی کا معاملہ کہاں تک پہنچا۔؟
مولانا سید جلال حیدر نقوی: مسلمان ہندوستان میں تعلیمی، اقتصادی اور سیاسی سطح پر روز بروز کمزور ہوتے جا رہے ہیں جسکی دو اہم وجوہات ہیں، ۱۔ مسلمانوں میں عدم اتحاد واپنے حقوق کے تئیں عدم بیداری، ۲۔ حکومت کی عدم توجھی اورسیاسی بیداری کی کمی۔ اور بھارت میں ہمارے حقوق محفوظ ہیں، درگاہ شاہ مرداں کے مسائل مولانا کلب جواد صاحب دیکھ رہے ہیں ہمیں امید ہے کہ جلد ہی ہمارے مسائل حل ہوں گے۔

اسلام ٹائمز: عالمی سطح پر اتحاد کی اہمیت اور ضرروت۔؟

مولانا سید جلال نقوی: اتحاد وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے ،دشمن بانٹنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر مسلمان متحد ہوکر سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔ علماء کو چاہیے کہ وہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں، علماء ہی متحد ہوکر دشمن کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں، غرض کی اتحاد دور حاضر کی اہم ترین ضرورت ہے۔

اسلام ٹائمز: شام و عراق میں داعش کے ہاتھوں مظالم اور درندگی جو ابھی بھی جاری ہے، اور چارلی ہیبڈو کی جانب سے توہین آمیز حرکت، اس پر آپ کن الفاظ میں مذمت کریں گے۔؟

مولانا سید جلال نقوی: داعش عالم اسلام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے اور دور حاضر میں مسلمانوں کی تذلیل کا سبب ہے، کتنا افسوس ہے کہ اسلام  کے نام پر اسلام کو ہی بدنام کیا جارہا ہے اگرچہ اسلام سربلندی کا نام ہے، داعش امریکہ اسرائیل اور سعودی و قطر کی پیداوار ہیں جو کہ شام اور عراق میں شکست کے قریب ہیں مگر سعودی اور اسکے ہمنوا ممالک بھی اس شر سے محفوظ نہیں رہیں گے۔ شارلی ہیبڈو کی حرکت سلسلے میں کہنا چاہوں گا کہ ہمیں سیرت رسول اکرم (ص) کو صحیح معنی میں پیش کرنے کی ضرورت ہے اور ایسی شر انگیزیوں سے پوری ہوشمندی کے ساتھ مقابلہ کیا جانا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 435485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش