0
Wednesday 28 Jan 2015 01:42

حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، نواز شریف

حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نوازشریف نے ملک میں پیٹرول کی فراہمی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مستقبل میں بحران سے بچنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور توانائی بحران سمیت اہم قومی امور کے متعلق غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزراء اسحٰق ڈار اور چوہدری نثار سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور وہ نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور انداز میں عمل درآمد کر رہی ہے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ایکشن پلان کے بیس نکات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 435500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش