QR CodeQR Code

امریکہ بھارت کو جنوبی ایشیا کا تھانیدار بنا کر ہم پر مسلط کرنا چاہتا ہے، زبیر گوندل

28 Jan 2015 10:48

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی کے مقامی رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت نجانے کیوں بھارتی محبت اور امریکہ کی غلامی پہ مری جا رہی ہے، ایک طرف تو مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویہ اپنا رکھا ہے اور دوسری طرف ہماری حکومت ہے کہ وہ اب بھی بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانا چاہتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سرگودھا کے ضلعی امیر جماعت اسلامی زبیراحمد گوندل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر کی طرف سے بھارت کے ساتھ کئی معاہدوں پر دستخط اور پاکستان کو جان کیری کی طرف سے دھمکیاں، اس بات کی کامل دلیل ہیں کہ امریکہ بھارت کوجنوبی ایشیا کا تھانیدار بنا کر ہم پر مسلط کرنا چاہتا ہے، جو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ جماعت اسلامی کے مقامی رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت نجانے کیوں بھارتی محبت اور امریکہ کی غلامی پہ مری جا رہی ہے، ایک طرف تو مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویہ اپنا رکھا ہے اور دوسری طرف ہماری حکومت ہے کہ وہ اب بھی بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بھی کسی بھی پڑوسی ملک سے جنگ نہیں چاہتی، لیکن مذاکرات برابری کی سطح پر ہونا چاہیں، ناکہ بھارت کے نیچے لگ کر، جب تک بھارت مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کرتا، اس سے ہر قسم کے مذاکرات کا سلسلہ معطل کر دینا چاہئے، کشمیری ہر سال بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے، کشمیرکے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکالنا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 435537

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/435537/امریکہ-بھارت-کو-جنوبی-ایشیا-کا-تھانیدار-بنا-کر-ہم-پر-مسلط-کرنا-چاہتا-ہے-زبیر-گوندل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org