QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کے کارکن کی ہلاکت کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

28 Jan 2015 16:04

اسلام ٹائمز: درخواست میں موؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فراز عالم کو پولیس حراست میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس سے اس کی موت واقع ہوئی، حکومتی دعوؤں کے باوجود اب تک تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن تشکیل نہیں دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ رواں ماہ مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکن فراز عالم کی ہلاکت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فراز عالم کو پولیس حراست میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس سے اس کی موت واقع ہوئی، حکومتی دعوؤں کے باوجود اب تک تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن تشکیل نہیں دیا گیا، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ حکومت کو جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کا حکم دیا جائے، ملوث افسران کو نوکری سے برخاست کیا جائے اور لواحقین کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کا کارکن فراز عالم رواں ماہ پولیس کی تحویل میں ہلاک ہوگیا تھا تاہم پولیس کا موقف تھا کہ فراز عالم کی موت حرکت قلب بند ہوجانے سے ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 435584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/435584/ایم-کیو-کے-کارکن-کی-ہلاکت-کیخلاف-سندھ-ہائیکورٹ-میں-درخواست-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org