QR CodeQR Code

مسلم لیگ (ق) گلگت بلتستان کے صدر مرزا حسین کی تحریک انصاف میں شمولیت

28 Jan 2015 17:37

اسلام ٹائمز: مرزا حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ قاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل بشیر احمد خان اور آمنہ انصاری بھی ان کی شمولیت کے کچھ دن بعد تحریک انصاف میں شمولیت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ قاف گلگت بلتستان کے صدر و سابق رکن گلگت بلتستان اسمبلی مرزا حسین یکم فروری کو باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ مرزا حسین نے نگر خاص میں اپنے قریبی عزیز، نگر خاص کے عمائدین اور اپنے سپوٹرز کے ساتھ طویل مشاورت کی۔ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی مشاورت کے بعد عمائدین، رشتہ دار اور سپوٹرز نے باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کی حمایت کی۔ اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ آیا تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد ان کو گلگت بلتستان کی اہم ذمہ داری دی جائے گی جس پر مرزا حسین نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے ساتھ ان کی ہونے والی ملاقاتیں اور بات چیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ مرزا حسین نے اجلاس میں یہ بھی بتایا کہ ان کے ساتھ سابق صوبائی وزیر و مسلم لیگ قاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل بشیر احمد خان اور سابق رکن اسمبلی آمنہ انصاری بھی ان کی شمولیت کے کچھ دن بعد تحریک انصاف میں شمولیت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 435595

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/435595/مسلم-لیگ-ق-گلگت-بلتستان-کے-صدر-مرزا-حسین-کی-تحریک-انصاف-میں-شمولیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org