0
Thursday 29 Jan 2015 08:30

افغان طالبان دہشتگرد نہیں مسلح باغی جبکہ داعش ایک دہشتگرد تنظیم ہے، امریکہ

افغان طالبان دہشتگرد نہیں مسلح باغی جبکہ داعش ایک دہشتگرد تنظیم ہے، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا ہے کہ افغان طالبان دہشت گرد نہیں بلکہ مسلح باغی ہیں جبکہ داعش ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔ امریکہ دہشت گردوں سے رعایت نہیں کرتا، واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس ترجمان ایرک شُلز سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ امریکی فوجی ’’بو برگڈل‘‘ کے بدلے 5 طالبان کمانڈروں کی رہائی کا معاملہ، اردن کے پائلٹ کی رہائی کے بدلے داعش کا مطالبہ ماننے سے کس طرح مختلف ہے؟ اس پر ترجمان نے کہا کہ افغان طالبان ’’دہشت گرد نہیں ہیں‘‘ جبکہ داعش دہشت گرد تنظیم ہے۔ امریکہ افغان جنگ سمیٹ رہا تھا، اس لئے تنازعے کو بات چیت سے ختم کیا گیا اور امریکی فوجی کے لئے ڈیل کی گئی۔ امریکہ دہشت گردوں کو تاوان نہیں دیتا، نہ ہی ان سے رعایت کرتا ہے۔ اردن حکومت اپنے پائلٹ معاذ الساسبہ کی رہائی کے بدلے سزائے موت پانے والی القاعدہ کی جنگجو ساجدہ الریشاوی کی رہائی کے مطالبے پر رضامند ہوگیا ہے۔ داعش نے دھمکی دی تھی کے اگر ان کا مطالبہ 24 گھنٹے میں نہ مانا گیا تو اردن کے پائلٹ اور جاپانی شہری کینجی گوٹو کو قتل کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 435751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش