QR CodeQR Code

نئے گورنر پنجاب کی تعیناتی کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع

29 Jan 2015 15:51

اسلام ٹائمز: چوہدری محمد سرور کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد نئے گورنر کی تعیناتی کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع ہے، مخصوص ذہنیت رکھنے والی حکومتی لابی سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ کو گورنر پنجاب تعینات کرانے کیلئے سرگرم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے نئے گورنر کی تعیناتی کیلئے حکومت نے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا ہے، جبکہ حکومتی حلقوں میں سرگرم مخصوص ذہنیت رکھنے والی لابی رانا ثنااللہ کی تعیناتی کیلئے کوششوں میں مصروف ہے۔ چوہدری محمد سرور کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد نئے گورنر پنجاب کی تعیناتی کا معاملہ حکومت کو درپیش ہے۔ حکومت نے ذکیہ شاہ نواز، جعفر اقبال، وزیر مملکت محمد زبیر، خواجہ احمد احسان، رانا ثنااللہ اور راجہ ظفرالحق کے ناموں پر غور شروع کر رکھا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ اور ذکیہ شاہ نواز کے گورنر پنجاب بنائے جانے کے امکانات زیادہ ہیں، باقی چارنام بھی زیر غور ہیں، لیکن گورنر کی تعیناتی کا حتمی فیصلہ نواز شریف کی رضامندی کے بعد ہی کیا جائے گا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب جنوبی پنجاب سے بھی بنائے جانے کا کافی حد تک امکان ہے، تاکہ جنوبی پنجاب میں احساس محرومی ختم ہو سکے۔


خبر کا کوڈ: 435835

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/435835/نئے-گورنر-پنجاب-کی-تعیناتی-کیلئے-مختلف-ناموں-پر-غور-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org