QR CodeQR Code

چودھری محمد سرور کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات

29 Jan 2015 17:33

اسلام ٹائمز: ملاقات میں چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ میں گورنر شپ سے ہٹ کر بہتر انداز میں پرفارم کر سکتا ہوں اور عوام کی خدمت میرا مشن ہے جو اب میں اچھے انداز میں پورا کروں گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کافی خوش دکھائی دے رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ چودھری محمد سرور مستعفی ہونے کے بعد گورنر ہاؤس سے سیدھا ماڈل ٹاؤن وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رہائش گاہ 96 ایچ پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ  پنجاب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق سابق گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو اپنے استعفی کی وجوہات سے آگاہ کیا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے نون لیگ کی قیادت یا پارٹی کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں البتہ وہ حکومت اور بیورو کریسی کے رویے سے دلبرداشتہ ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بے بس اور بے اختیار گورنر تھے جو ان کے لئے باعث توہین تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں گورنر شپ سے ہٹ کر بہتر انداز میں پرفارم کر سکتا ہوں اور عوام کی خدمت میرا مشن ہے جو اب میں اچھے انداز میں پورا کروں گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کافی خوش دکھائی دے رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 435848

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/435848/چودھری-محمد-سرور-کی-وزیراعلی-پنجاب-شہباز-شریف-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org