QR CodeQR Code

تعلیمی اداروں اور چلاس ہسپتال میں کروڑوں کے گھپلوں کی تحقیقات شروع

29 Jan 2015 22:36

اسلام ٹائمز: معائنہ کمیشن نے ان تعمیراتی گھپلوں کے شواہد اور اہم ریکارڈ حاصل کر کے رپورٹ تیار کر لی ہے ایک رپورٹ آئندہ چار دن میں چیف سیکرٹری کے حوالے کر دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ کے حکم پر گلگت غذر میں تین تعلیمی اداروں اور چلاس ہسپتال کی تعمیر میں کروڑوں روپے کے مبینہ گھپلوں کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ سیکرٹریٹ ذرائع نے بتایا کہ چٹور کھنڈ اور گاہکوچ کالج کیساتھ شیر قلعہ گرلز ہاسٹل اور ڈسٹرکٹ ہسپتال چلاس کی عمارتوں کی تعمیر میں مبینہ طور پر کروڑوں کی ہیرا پھیریوں کی شکایات پر چیف سیکرٹری نے نوٹس لیکر معائنہ کمیشن کو فوراً تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ جس پر معائنہ کمیشن نے ان تعمیراتی گھپلوں کے شواہد اور اہم ریکارڈ حاصل کر کے رپورٹ تیار کر لی ہے ایک رپورٹ آئندہ چار دن میں چیف سیکرٹری کے حوالے کر دی جائے گی۔ سیکرٹریٹ ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ ملنے کے بعد ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 435918

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/435918/تعلیمی-اداروں-اور-چلاس-ہسپتال-میں-کروڑوں-کے-گھپلوں-کی-تحقیقات-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org