0
Tuesday 9 Nov 2010 20:45

ایران کو ہدف بنانے والے میزائل دفاعی نظام کی مخالفت کریں گے،ترک صدر

ایران کو ہدف بنانے والے میزائل دفاعی نظام کی مخالفت کریں گے،ترک صدر
انقرہ:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق ترک صدر عبداللہ گل نے کہا ہے کہ ترکی ایران کو ہدف بنانے والے اس یورپی دفاعی نظام کی مخالفت کرے گا جو نیٹو کی جانب سے نصب کیا جا رہا ہے۔ذرائع ابلاغ کو دیئے گئے انٹرویو میں عبداللہ گل نے کہا کہ نیٹو صرف ایک دفاعی تنظیم ہے جبکہ مذکورہ دفاعی نظام دنیا بھر میں بین البراعظمی میزائل کی صلاحیت رکھنے والے نان نیٹو ممالک کے خلاف نصب کیا جا رہا ہے،تاہم اس ضمن میں صرف ایران کو ہدف بنانا ترکی کیلئے قابل قبول نہیں۔انہوں نے نیٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران بحراوقیانوس کے ممالک کی دفاعی تنظیم کا رکن نہیں اور نہ ہی بین البراعظمی میزائل کی صلاحیت کا حامل ہے۔
 واضح رہے کہ نیٹو اور امریکہ یورپ کو کسی بھی حملے سے بچانے کیلئے میزائلوں کا دفاعی نظام نصب کر رہے ہیں جو کہ ممکنہ طور پر مشرق وسطی کے ملک ایران کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 43595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش