0
Tuesday 9 Nov 2010 21:01

اسرائیل کی طرف سے غزہ کا محاصرہ ناقابل قبول ہے،جرمن وزیر خارجہ

اسرائیل کی طرف سے غزہ کا محاصرہ ناقابل قبول ہے،جرمن وزیر خارجہ
برلن:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق جرمن وزیر خارجہ گوئیڈو ویسٹرویل نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کا محاصرہ ناقابل قبول ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ اور اسرائیل کے 2 روزہ دورہ پر موجود جرمن وزیر خارجہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے 15 لاکھ عوام کا محاصرہ ناقابل قبول ہے اور اسرائیل کا یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں امن مذاکرات کی بحالی ایک بڑی رکاوٹ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محصور علاقہ میں اشیائے ضروریہ کی ترسیل کی فوری بحالی انتہائی اہم ہے۔  

خبر کا کوڈ : 43597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش