0
Friday 30 Jan 2015 11:57

امریکا کشمیر کے حل کیلئے اثرورسوخ استعمال کرے، حریت کانفرنس

امریکا کشمیر کے حل کیلئے اثرورسوخ استعمال کرے، حریت کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔ سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی ایگزیکٹو اور جنرل کونسلوں کے مشترکہ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ امریکا مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل تلاش کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان نتیجہ خیز مذاکراتی عمل شروع کرائے۔ ادھر سینئر حریت رہنمائوں محمد اشرف صحرائی اور شبیر احمد شاہ کو سیمینار میں شرکت سے روکنے کیلئے گھروں میں نظربند کر دیا گیا جبکہ لوگوں نے بی جے پی کے خلاف لال چوک سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے سونہ مرگ کے سیاحتی مقام پر واقع ان کی سینکڑوں کنال اراضی پر باڑ لگا کر قبضہ کر لیا ہے۔ انہوں نے اراضی پر فوج کے قبضے کے خلاف سب ڈویژنل مجسٹریٹ کنگن کو ایک یادداشت بھی پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 435988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش