QR CodeQR Code

ویلنٹائن ڈے پر نوجوان طبقہ محبت کے نام پر شریعت کے احکام کا مذاق اڑاتا ہے، سیدہ سدرہ نقوی

30 Jan 2015 12:30

اسلام ٹائمز: اپنے ایک جاری بیان میں جے ایس او طالبات کی مرکزی سرپرست کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام خواہران جعفریہ اس مہم میں بھرپور حصہ لیں گی، لیکن ہم اپنی تمام دیگر مسلمان خواہران سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ وہ ہفتہٗ حجاب میں پیغام جناب زینب کبریٰ علیھا السلام پہنچانے میں ہماری مدد کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی سرپرست سیدہ سدرہ نقوی نے فیصل آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فروری کے مہینے میں ملک بھر میں ویلنٹائن ڈے کے نام پر بے حیائی و بے راہروی کے مظاہرے کئے جاتے ہیں، نوجوان طبقہ محبت کے نام پر شریعت کے احکام کا مذاق اڑاتا ہے، لہذا جے ایس او طالبات پاکستان نے 9 تا 15 فروری ہفتۂ حجاب منانے کا فیصلہ کیا ہے اور اسے حجاب آگاہی مہم کا نام دیا ہے، جسکا مقصد لوگوں میں حجاب کی اہمیت اجاگر کرنا اور شرم و حیا کی پاسداری کرنا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حجاب فقط عورت کے لئے ہی نہیں بلکہ مرد کے لئے بھی واجب ہے، قرآن کریم میں اگر عورت کو پردے کا حکم دیا ہے تو مرد کو اپنی نگاہ نیچی رکھنے کا حکم دیا ہے اور ان احکامات کا مقصد مرد و زن کو شرم و حیا کے دائرہ میں رکھنا ہے۔

مرکزی سرپرست جے ایس او طالبات نے حجاب آگاہی مہم چلانے کے لئے کچھ ہدایات بھی دیں:
1) اپنی یونیورسٹیز اور کالجز میں بے پردہ خواہران کو تعلیمات اسلام کی روشنی میں حجاب کی جانب مائل کیجئے۔
 2) 7 دن اپنی گفتگو میں شرم و حیا اور اسکی اہمیت کو زیر بحث رکھیئے۔
3) جے ایس او طالبات پاکستان کی جانب سے شائع ہونے والا لٹریچر تقسیم کریں۔
4) حجاب گفٹس (یعنی حجاب سے متعلق مواد) تقسیم کریں۔
5) حجاب کے موضوع پر تقاریر و علمی مباحثے منعقد کئے جائیں۔
6) انٹرنیٹ اور اخبارات میں مقالے، خطوط اور بیانات دے کر حجاب آگاہی مہم کی حمایت کیجئے۔
سیدہ سدرہ نقوی کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام خواہرانء جعفریہ اس مہم میں بھرپور حصہ لیں گی، لیکن ہم اپنی تمام مسلمان خواہران سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ وہ ہفتہٗ حجاب میں پیغام جناب زینب کبریٰ علیھا السلام پہنچانے میں ہماری مدد کریں۔


خبر کا کوڈ: 436008

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/436008/ویلنٹائن-ڈے-پر-نوجوان-طبقہ-محبت-کے-نام-شریعت-احکام-کا-مذاق-اڑاتا-ہے-سیدہ-سدرہ-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org