0
Friday 30 Jan 2015 17:53
بہت خوشی کا دن ہوگا جب ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی مل کر چلیں گی

کوئی یہ نہ سمجھے کہ ملکی گھمبیر مسائل جلد حل ہو جائیں گے، وزیراعظم نواز شریف

کوئی یہ نہ سمجھے کہ ملکی گھمبیر مسائل جلد حل ہو جائیں گے، وزیراعظم نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی مسائل گھمبیر ہیں اور اسے حل کرنے میں وقت لگے گا، اور بہت خوشی کا دن ہوگا جب ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی مل کر ساتھ چلیں گے۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے دورہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بہت خوشی کا دن ہوگا جب ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی مل کر ساتھ چلیں گی، سیاست ترجیح نہیں بلکہ ملک ترجیح ہے اور اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں گے، سب کو مل کر معاملات چلاتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کوئی اجنبی تو نہیں، اگر یہ اچھا کام کر سکتے ہیں تو ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ماورائے عدالت قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا ہے، جس کے بننے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا اور ماورائے عدالت کلنگ کی اصل وجہ سامنے آجائے گی۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی تیل کی قیمتوں میں کمی کی جا رہی ہے، جس سے عام فرد اور کسانوں کو فائدہ پہنچے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس کا فائدہ عام صارف تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، لیکن ملکی مسائل گھمبیر ہیں اور کوئی یہ نہ سمجھے کہ مسائل جلد حل ہو جائیں گے، تاہم حکومت سوچ سمجھ کر آگے بڑھ رہی ہے اور یقین دلاتا ہوں کہ اپنے دور حکومت میں ملک سے بجلی کے بحران کا خاتمہ کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 436034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش