0
Friday 30 Jan 2015 21:52

سرد جنگ مسلح جنگ میں بدل سکتی ہے، امریکا جنگلیوں والی سوچ رکھتا ہے، سابق روسی صدر گورباچوف

سرد جنگ مسلح جنگ میں بدل سکتی ہے، امریکا جنگلیوں والی سوچ رکھتا ہے، سابق روسی صدر گورباچوف
اسلام ٹائمز۔ سابق سوویت یونین کے آخری صدر میخائل گوربا چوف نے امریکا پر الزام لگایا ہے کہ وہ روس کو ایک نئی سرد جنگ میں گھسیٹ رہا ہے، فریقین کے جارحانہ انداز ایک مسلح جنگ کو مہمیز کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات یوکرائنی تنازع کے حوالے سے کہی۔ روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے گورباچوف نے کہا کہ امریکا دراصل روس کو سرد جنگ میں گھسیٹ چکا ہے اور اس بات کا خدشہ ہے کہ یہ سرد جنگ ایک مسلح جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدشہ ہے کہ یہ تنازع مزید نہ بڑھ جائے۔ واضح رہے کہ امریکا ماسکو پر یوکرین میں مداخلت کا الزام لگا رہا ہے۔ گورباچوف نے مزید کہا کہ امریکا جنگلیوں والی سوچ رکھتا ہے اور دلدل میں دھنستا جا رہا ہے جس میں وہ ہمیں بھی گھسیٹ رہا ہے۔
صحافی :
خبر کا کوڈ : 436074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش