QR CodeQR Code

سکولوں کی سکیورٹی کے لیے تحصیل ایڈوائزری کمیٹیوں کا قیام

30 Jan 2015 22:00

صحافی : تنویر حیدر سردار

اسلام ٹائمز: صوبائی حکومت نے شہر سمیت گردونواح کے اے کیٹگری میں شامل 41 سرکاری تعلیمی اداروں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کیلئے 32 لاکھ 80 ہزار کے فنڈز کی منظوری دیدی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کیلئے ضلع بھر میں تحصیل سطح پر سکیورٹی ایڈوائزری کمیٹیوں کے قیام کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ڈی سی او کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پیز کی سربراہی میں سات، سات رکنی کمیٹیاں تشکیل دیکر ممبران کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ کمیٹیوں میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ، سپیشل برانچ، انجمن تاجران اور سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں کو ممبران نامزد کیا گیا ہے۔ دوسری طرف صوبائی حکومت نے شہر سمیت گردونواح کے اے کیٹگری میں شامل 41 سرکاری تعلیمی اداروں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کیلئے 32 لاکھ 80 ہزار کے فنڈز کی منظوری دیدی ہے۔ ڈی او سیکنڈری کی طرف سے تحصیل سرگودھا کے 22، بھلوال اور ساہی وال کے 44، بھیرہ کے 6، کوٹمومن کے 2 اور شاہپور کے 3 گرلز بوائز سکولوں کیلئے 80، 80 ہزار کی فزبیلٹی رپورٹس ارسال کی گئی تھیں، جن پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 436075

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/436075/سکولوں-کی-سکیورٹی-کے-لیے-تحصیل-ایڈوائزری-کمیٹیوں-کا-قیام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org