0
Friday 30 Jan 2015 22:13

ایس او ایس کال کے دوران متعدد جرائم پیشہ عناصر پکڑے گئے

ایس او ایس کال کے دوران متعدد جرائم پیشہ عناصر پکڑے گئے
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں ضلعی پولیس نے ایس او ایس کال کے دوران 54 اشتہاریوں سمیت 70 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔ سی پی او ڈاکٹر سہیل تاجک کی ہدایت پر گزشتہ رات ایس او ایس کال پر ضلع بھر کی ناکہ بندی کرتے ہوئے پولیس نے اے کیٹیگری کے 7 اور بی کیٹیگری کے 47 اشتہاریوں کے علاوہ 13 منشیات فروش، 2 عدالتی مفرور اور ایک ٹارگٹ افینڈر کو گرفتار کر کے 110 گرام ہیروئن، 1250 گرام چرس اور 246 لٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ علاوہ ازیں 1400 سے زائد گاڑیوں کو چیک کرتے ہوئے 98 موٹر سائیکلز اور 24 دیگر گاڑیاں نامکمل کاغذات اور مشکوک جان کر مختلف تھانوں میں بند کر دی گئیں۔ اسی طرح چنیوٹ پولیس نے ایس او ایس کالز پر منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9 ملزمان سے منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مخبر کی اطلاع پر پولیس نے لیاقت علی سے 1030 گرام پوست اور جوئے کی رقم 2100 روپیہ برآمد کر لیا، جبکہ ایس او ایس کال پر وسیم اور آصف سے 20 لٹر شراب، قیصر عباس سے 5 لٹر شراب، اورنگ زیب سے پسٹل 30 بور، عمرداز سے 12 بور بندوق، محمد علی سے 12 بوربندوق، صدام حسین سے پسٹل 30 بور معہ 4 گولیاں اور ناصر سے پسٹل 30  بور معہ 2 گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ واضح رہے کہ یہی ایس او ایس سسٹم اسکولوں میں متعارف کروایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 436080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش