0
Saturday 31 Jan 2015 00:32

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تین دہشتگردوں کو ۲۳،۲۳ بار سزائے موت سنادی

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تین دہشتگردوں کو ۲۳،۲۳ بار سزائے موت سنادی
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ون فائیو اور آئی ایس آئی کی عمارتوں پر حملہ کرنے والے ۳ دہشت گردوں عابد، سرفراز احمد، بشیر احمد کو ۲۳، ۲۳ بار سزائے موت اور ہر مقتول کے ورثاء کو ۵، ۵ لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردہ چالان میں تینوں ملزمان پر الزام تھا، کہ انہوں نے بارودسے بھری وین ون فائیو بلڈنگ اور آئی ایس آئی کی بلڈنگ سے ٹکرا دی تھی، جس سے دونوں عمارتیں تباہ ہوگئیں تھیں۔ دہشت گردی کے اس واقعہ میں پولیس اہلکاروں سمیت ۲۳ افراد شہید جبکہ ۲۳۷ زخمی ہوگئے تھے۔ عدالت میں چالان آنے پر کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی۔ گزشتہ روز وکلا کے دلائل اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں عدالت نے تینوں دہشت گردوں کو مذکورہ سزاﺅں کا حکم سنا دیا، جبکہ انہیں ہر مقتول کے وارث کو ۵، ۵ لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیاہے۔
خبر کا کوڈ : 436119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش