0
Saturday 31 Jan 2015 01:06

حکومت جسطرح عوام کا خون چوس رہی ہے، اسکی مثال نہیں ملتی، عمران خان

حکومت جسطرح عوام کا خون چوس رہی ہے، اسکی مثال نہیں ملتی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت جس طرح عوام کا خون چوس رہی ہے اس کی مثا ل نہیں ملتی، کورکمیٹی کے اجلاس میں مشاورت جاری ہے اور ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا کہ سینٹ کے الیکشن میں حصہ لینا ہے یا نہیں۔ عمران خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں تاجروں کو دھمکیاں ملنے پر تحریک انصاف اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور ابھی تک سینٹ کے الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، کیونکہ کور کمیٹی کے اجلاس ہو رہے ہیں، جس میں فیصلہ کیا جائے گا، کہ الیکشن میں حصہ لینا ہے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سے پٹرول کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوئی ہیں،  اس وقت سے لے کر اب تک حکومت نے ۳۰۰ ارب روپے کمائے ہیں، جو کہ عوام کا خون چوس کر کمائے گئے ہیں۔ حکومت کو مزید ۲۰ روپے پٹرول میں کمی کرکے پٹرول کو تقریبا ۵۴ روپے پر فروخت کرنا چاہئے، لیکن حکومت کی جانب سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا بلکہ صرف لوٹا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 436124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش