0
Saturday 31 Jan 2015 04:12

ایم کیو ایم کے کارکنان کے قتل کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن تشکیل دیدیا گیا

ایم کیو ایم کے کارکنان کے قتل کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن تشکیل دیدیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے کارکنان کے قتل کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن تشکیل دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کارکن سہیل احمد اور فراز عالم کے قتل کے بعد ایم کیو ایم کی جانب سے شدید رد عمل اور تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے مطالبے پر سندھ حکومت نے عدالتی کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق عدالتی کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) غلام سرور کورائی ہوں گے، جبکہ کمیشن 10 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے گزشتہ دنوں کارکن سہیل احمد کے قتل کے خلاف کراچی سمیت سندھ بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی تھی، جبکہ ایم کیو ایم کا مؤقف ہے کہ اس کے کارکنوں کا ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے اور ان تمام تر حالات کے ذمہ دار وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 436142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش