0
Saturday 31 Jan 2015 13:14

چوھدری سرور کے الزامات، پنجاب حکومت کا قبضہ گروپوں کیخلاف کارروائی کا حکم

چوھدری سرور کے الزامات، پنجاب حکومت کا قبضہ گروپوں کیخلاف کارروائی کا حکم
اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر پنجاب کی طرف سے قبضہ مافیا کے حوالے سے الزام لگانے پر حکومت پنجاب نے قبضہ مافیا اور ان کی حمایت کرنے والے سرکاری اور سیاسی افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، حساس اداروں، سپیشل برانچ اور پولیس حکام سے اس حوالے سے لسٹیں طلب کر لی ہیں، پولیس کو قبضہ مافیا کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف سخت ترین ایکشن کی ہدایات جاری کر دی ہیں، رپورٹس بھی مانگ لی گئی ہیں کہ کس کس شہر میں کتنے قبضہ مافیا کے گروہ ہیں اور ان کو کون سپورٹ کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی لسٹ میں پنجاب میں 45 ایسے قبضہ گروپو ں کا انکشاف ہو اہے، جو سرکاری اراضی سمیت دیگر جائیدادوں پر قبضے اور جعل سازی سے انتقال کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق بہت سے پٹواری قبضہ مافیا کے ساتھ ان کاموں میں ملوث ہیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق پولیس کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کوئی رکن اسمبلی یا کوئی اور با اثر شخصیت قبضہ مافیا کے حوالے سے سفارش کرے تو اس کے خلاف نہ صرف رپٹ درج کی جائے بلکہ اس کے خلاف اوپر تک رپورٹ بھی بھیجی جائے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق پنجاب کے لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں پٹواریوں کے حوالے سے بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ پٹواریوں کو شہر بدر کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تا کہ اس سے قبضہ مافیا کا نیٹ ورک ختم ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق لاہور، قصور، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آ باد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے پٹواریوں کو ضلع بدر کرنے کے حوالے سے آ ئندہ چند روز میں فیصلہ ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 436189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش