0
Saturday 31 Jan 2015 14:14

سانحہ شکارپور کیخلاف سندھ بھر میں ہڑتال و یوم سوگ، کراچی میں جگہ جگہ احتجاجی دھرنے جاری

سانحہ شکارپور کیخلاف سندھ بھر میں ہڑتال و یوم سوگ، کراچی میں جگہ جگہ احتجاجی دھرنے جاری
اسلام ٹائمز۔ سانحہ شکارپور پر سندھ بھر میں فضاء سوگوار ہے جبکہ کراچی کے مختلف مقامات پر مظاہرین نے احتجاجی دھرنے دے رکھے ہیں۔ گزشتہ روز شکارپور کے علاقے لکھی در میں واقع جامع مسجد و امام بارگاہ کربلائے معلیٰ میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کی اپیل پر سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال کی جا رہی ہے۔ کراچی میں سڑکوں پر ٹریفک معمول سے انتہائی کم ہے، اس کے علاوہ سانحے کے خلاف نمائش چورنگی، اسٹار گیٹ، ملیر کالابورڈ، ملیر 15، کورنگی کراسنگ، انچولی اور رضویہ سوسائٹی سمیت 15 مقامات پر گزشتہ روز سے ہی دھرنے جاری ہیں۔ اندرون سندھ حیدرآباد، جیکب آباد، شکارپور، سکھر، بدین، دادو، ٹنڈو محمد خان، نواب شاہ، خیر پور، میرپور خاص اور کشمور میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، نجی و سرکاری تعلیمی ادارے اور دفاتر بند ہیں۔ سانحہ شکارپور پر شہید ہونے والے افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے صوبے بھر کے وکلاء نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے، جبکہ سندھ ہائیکورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت ججز کے چیمبر میں کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 436207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش