QR CodeQR Code

غزہ میں اقوام متحدہ کی عمارات کو نشانہ بنانے پر اقوام متحدہ کی اسرائیل پر کڑی تنقید

6 May 2009 10:42

اقوامِ متحدہ نے غزہ پر اسرائیلی حملے کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے اس (اقوامِ متحد) کی عمارتوں کو نشانہ بنانے پر اسرائیل پر کڑی تنقید کی ہے۔ اقوامِ متحدہ کی انکوائری رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی اقدام کی وجہ سے اقوامِ متحدہ کی عمارتوں پر نو بڑے حملوں میں


اقوامِ متحدہ نے غزہ پر اسرائیلی حملے کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے اس (اقوامِ متحد) کی عمارتوں کو نشانہ بنانے پر اسرائیل پر کڑی تنقید کی ہے۔ اقوامِ متحدہ کی انکوائری رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی اقدام کی وجہ سے اقوامِ متحدہ کی عمارتوں پر نو بڑے حملوں میں سے چھ کے دوران ہلاکتیں، لوگوں کا زخمی ہونا اور املاک کو نقصان پہنچنا شامل ہے۔ اسرائیل نے عالمی ادارے کی اس رپورٹ کو جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ اسرائیل کے وزیرِ دفاع ایہود باراک نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’دنیا میں ہماری فوج کی اخلاقیات سب سے بہتر ہیں۔‘ رپورٹ کے مطابق ایک سکول پر حملے میں سفید فاسفورس کے گولے استعمال ہونے سے دو بچے ہلاک ہوئے جو انسانی زندگی کے بارے میں ’انتہائی غیرذمہ دارانہ رویے کا ثبوت ہے۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع نے الزام لگایا کہ حماس نے عام لوگوں میں اپنے جنگجوؤں کو چھپا رکھا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اقوامِ متحدہ کی عمارتوں اور ان میں موجود عام لوگوں کو بچانے میں جو احتیاطی تدابیر اختیار کیں وہ کافی نہیں تھیں۔ اس دستاویز میں سفارش کی گئی ہے کہ اس معاملے کی مزید تحقیق کی جائے کہ کہیں یہ واقعات جنگی جرائم کے زمرے میں تو نہیں آتے۔



خبر کا کوڈ: 4364

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/4364/غزہ-میں-اقوام-متحدہ-کی-عمارات-کو-نشانہ-بنانے-پر-اسرائیل-کڑی-تنقید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org