QR CodeQR Code

پٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس حکومت کی غریبوں کیخلاف پالیسی ظاہر کرتاہے، عمران خان

1 Feb 2015 17:50

اسلام ٹائمز: عمران خان نے کہاکہ حکومت کی پٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس غیریبوں کیخلاف پالیسی ظاہر کرتی ہے اور نواز شریف نے اپنی پالیسیوں سے امیر اور غریب کے درمیان تفریق بڑھائی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن نے کہاہے کہ شریف برادران نے پٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس لگاکر غریبوں کیخلاف پالیسی ظاہر کی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہاکہ شریف برادران نے امیروں کو سبسڈی دینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس لگا کر غریبوں پر ٹیکس کا بوجھ ڈال دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی پٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس غیریبوں کیخلاف پالیسی ظاہر کرتی ہے اور نواز شریف نے اپنی پالیسیوں سے امیر اور غریب کے درمیان تفریق بڑھائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 436407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/436407/پٹرولیم-مصنوعات-پر-اضافی-ٹیکس-حکومت-کی-غریبوں-کیخلاف-پالیسی-ظاہر-کرتاہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org