0
Sunday 1 Feb 2015 19:14

نریندر مودی کے اقتدار میں عصمت دری کی ورادات میں 30 فیصد کا اضافہ ہوا، اروند کیجریوال

نریندر مودی کے اقتدار میں عصمت دری کی ورادات میں 30 فیصد کا اضافہ ہوا، اروند کیجریوال
اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے اتوار کی دوپہر ایک پریس کانفرنس میں بھارت کی مرکزی حکومت اور بی جے پی پر جم کر نشانہ باندھا، کجریوال نے دہلی میں خواتین کے جرائم کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے نریندر مودی کو ہی کٹہرے میں کھڑا کردیا۔ کیجریوال نے کہا کہ 2013ء میں عصمت دری کی 1571 وارداتیں ہوئی تھیں، جبکہ 2014ء میں این ڈی اے حکومت کے سات ماہ کے دور اقتدار میں 2069 واقعات سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت میں عصمت دری کے واقعات میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اروند کجریوال نے کہا کہ خواتین کی حفاظت ہمارے مشن میں شامل ہے، جبکہ بی جے پی کے لئے یہ محض ایک لفظ ہے۔ کیجریوال نے چھیڑ چھاڑ کے واقعات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا 2013ء میں چھیڑ چھاڑ کے 3345 واقعات ہوئے تھے۔ جبکہ 2014ء میں این ڈی اے حکومت کے سات ماہ کے دور اقتدار میں 4179 واقعات پیش آئے۔ اس طرح چھیڑ چھاڑ کے واقعات میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کجریوال نے مرکزی کیمیکل اینڈ کھاد وزیر مملکت نہال سنگھ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کجریوال نے کہا کہ بی جے پی نے انہیں دہلی کی کچھ سیٹوں کا انچارج بنایا ہے۔ ایسی بی جے پی سے خواتین کی حفاظت کی کیا توقع کی جا سکتی ہے؟۔ کیجریوال نے کہا کہ عوام سے بات کرکے ہی ہم نے طے کیا ہے کہ پوری دہلی میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جانے چاہئے۔ عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی نے چار چار کروڑ روپے خرچ کرکے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے بھی ہیں۔ کجریوال نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اوباما کے دورے کے لئے 15 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے تھے۔ اب مجھے پتہ چل رہا ہے کہ یہ کیمرے ہٹوئے جا رہے ہیں۔ اروند کجریوال نے کہا کہ عام آدمی پارٹی خواتین کو کشادگی دینا چاہتی ہے تاکہ رات 12 بجے بھی خواتین محفوظ محسوس کرتے ہوئے کہیں بھی گھوم سکیں۔
خبر کا کوڈ : 436415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش