0
Sunday 1 Feb 2015 23:24

ملتان، اظہر حسین ایڈووکیٹ ایم ڈبلیو ایم تحصیل جلالپور پیروالا کے سیکرٹری جنرل منتخب

ملتان، اظہر حسین ایڈووکیٹ ایم ڈبلیو ایم تحصیل جلالپور پیروالا کے سیکرٹری جنرل منتخب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، سید شبر رضا زیدی اور ضلعی کابینہ کے دیگر افراد ملتان کی تحصیل جلال پور کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران مختلف یونٹس اور علاقوں میں کارکنان سے ملاقاتیں اور تحصیل جلال پور کی شوری کے اجلاس میں شرکت کی۔ شوری میں اکثریت رائے سے اظہر حسیں ایڈووکیٹ کو مجلس وحدت مسلمین تحصیل جلال پور پیروالا کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا۔ بعدازاں نومنتخب سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ دوستوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے کوشش کروں گا کہ ان کی توقعات پر پورا اُتر سکوں اور قومی قیادت کے حکم پر عوامی خدمت کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 436447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش