0
Wednesday 10 Nov 2010 11:40

ایف بی آر افغانستان جانے والے نیٹو کنٹینرز کی تلاشی کا مجاز نہیں

ایف بی آر افغانستان جانے والے نیٹو کنٹینرز کی تلاشی کا مجاز نہیں
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکومتی معاہدے کی وجہ سے ایساف،نیٹو اور یو ایس فورسز کیلئے آنے والے کنٹینرز بغیر ایگزامنیشن افغانستان بھجوانے کا پابند ہے،چاہے ان کنٹینروں میں کچھ بھی ہو۔یکم جنوری 2008ء سے 30 جون 2010ء تک سمندر کے راستے تقریباً 25 ہزار کنٹینرز ایساف،نیٹو کے اور تقریباً ایک لاکھ کنٹینرز یو ایس فورسز کے کراچی،پورٹ قاسم بندرگاہوں پر پہنچائے گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ان سوا لاکھ کنٹینرز میں سے صرف 49 کنٹینرز کی پاکستان آمد مشکوک ہے،جو لونر پراڈکٹس کمپنی (LUNER PRODUCTS COMPANY) کے ذریعے منگوائے گئے۔اس کمپنی نے کراچی کے افغان قونصل خانے کی جعلی دستاویزات بھی بنا رکھی ہیں۔ ایساف نے اس کمپنی کو اپنی لسٹڈ کمپنی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ایساف،نیٹو نے تحریری طور پر حکومت پاکستان کو لکھ کر دیا ہے کہ افغانستان میں اس کی فوجوں کیلئے ساز و سامان لیکر آنے والے تقریباً سارے کنٹینرز پہنچ رہے ہیں۔سسٹم کی بہتری کیلئے ایف بی آر نے ایساف کا کیمپ آفس اسلام آباد کے برٹش ہائی کمیشن میں کھلوا دیا ہے۔یہ سارے کنٹینرز کراچی سے نیشنل لاجسٹکس سیل (این ایل سی) کے ذریعے افغانستان بھجوائے جا رہے ہیں۔جب رش بڑھتا ہے این ایل سی کے پاس ٹریلر نہیں ہوتے تو وہ پرائیویٹ گڈز ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے ذریعے ایساف،نیٹو اور یو ایس فورسز کی سپلائی کے کنٹینرز افغانستان بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیتا ہے۔ 
لونر پراڈکٹس کے جو کنٹینر لاپتہ ہوئے ہیں وہ این ایل سی کی پرائیویٹ کمپنی کے ہے،اس معاملے کو سپریم کورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب کو گہرائی میں جا کر تحقیقات کے لئے مامور کیا۔ایک ماہ کی مدت دی گئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب اس مدت میں توسیع کرانے والا ہے۔وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کے نمائندوں اور ایف بی آر سے ڈسمس کئے گئے سابق کسٹم آفیسر معید پیرزادہ کو ایگزامن کر لیا ہے۔معید پیرزادہ نے ذاتی رنجش کی بنا پر سوا لاکھ میں سے 49 کنٹینرز کی گمشدگی کو دس گیارہ ہزار کنٹینرز کی گمشدگی کا غلط پروپیگنڈہ کیا اور غیر قانونی اور جھوٹی سنسنی پھیلا دی۔ایساف،نیٹو اور یو ایس فورسز کی سپلائی کے کنٹینرز کے علاوہ افغانستان کی ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنٹینرز الگ پاکستان کے راستے افغانستان جا رہے ہیں۔معید پیرزادہ نے 23 جون 2010ء کو 11 ہزار ایساف نیٹو سپلائی کے کنٹینرز لاپتہ ہونے کا پروپیگنڈہ کیا۔معید پیرزادہ،کسٹم سروس میں رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 43645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش