QR CodeQR Code

فلسطینی گروپوں کی جانب سے حماس کیخلاف مصری حکومت سے فیصلہ بدلنے کا مطالبہ

1 Feb 2015 22:54

اسلام ٹائمز: تحریک جہاد اسلامی کے ایک رہنما خدر حبیب نے کہا ہے کہ مصری عدالت کا یہ فیصلہ حقائق کے منافی ہے کیونکہ قسام بریگيڈ اسرائیلی حکومت کے خلاف ایک مزاحمتی گروپ ہے اور اسے دہشت گردگروہوں کی فہرست میں شامل کرنے سے صیہونی حکومت اپنے غاصبانہ اقدامات میں مزید گستاخ ہو جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ غزہ میں فلسطینی گروہوں نے مصر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریک حماس کے بارے میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، غزہ میں فلسطینی گروہوں نے مصر سے مطالبہ کیا کہ وہ حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے ایک رہنما خدر حبیب نے کہا ہے کہ مصری عدالت کا یہ فیصلہ حقائق کے منافی ہے کیونکہ قسام بریگيڈ اسرائیلی حکومت کے خلاف ایک مزاحمتی گروپ ہے اور اسے دہشت گردگروہوں کی فہرست میں شامل کرنے سے صیہونی حکومت اپنے غاصبانہ اقدامات میں مزید گستاخ ہو جائے گی۔ تحریک حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے بھی کہا ہے کہ مصری عدالت کا فیصلہ مکمل طور پر سیاسی ہے انہوں نے کہا کہ حماس ایک حریت پسند تحریک ہے جو صرف اسرائیل کےغاصبانہ قبضے کے خلاف جد و جہد کر رہی ہے۔ حماس کے ترجمان نے کہا کہ یہ تحریک اپنے خلاف مصری عدالت کے فیصلے اوراسی طرح مصر کے داخلی امور میں مداخلت کے الزام دونوں کو مسترد کرتی ہے۔ عوامی محاذ برائی آزادی فلسطین کے رکن "کاید الغول" نے بھی مصر سے مطالبہ کیا کہ وہ غلطی کے مرتکب افراد اور تحریک حماس کی سرکاری اسٹریٹیجی کے درمیان فرق کی قائل ہو اور مذاکرات کے ذریعے غلط فہمیوں کا ازالہ کرے۔

واضح رہے کہ مصرکی ایک عدالت نے ہفتے کے روزحماس کے فوجی بازوعزالدین قسام بریگیڈ کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ مذکورہ مصری عدالت نے دعوی کیا ہےکہ تحریک حماس مصر کوعدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی تھی۔


خبر کا کوڈ: 436456

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/436456/فلسطینی-گروپوں-کی-جانب-سے-حماس-کیخلاف-مصری-حکومت-فیصلہ-بدلنے-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org