QR CodeQR Code

بین الاقوامی برادری مسئلہ کشمیر پر کیوں گونگی اور بہری ہے، فضل الرحمن

2 Feb 2015 10:06

اسلام ٹائمز:اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل نہ کرنے والا ملک مستقل نشست کا خواب دیکھ رہا ہے، کشمیر کے معاملے میں بین الاقوامی برادری مداخلت کرے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کشمیر میں شورش اس لیے ہے کہ کشمیری ہندوستان کے قبضے اور تسلط کو برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ اسکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہوسکتا ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں۔ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل نہ کرنے والا ملک مستقل نشست کا خواب دیکھ رہا ہے، کشمیر کے معاملے میں بین الاقوامی برادری مداخلت کرے۔ مسئلہ کشمیر کا حل استصواب رائے میں ہے، جب اسکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے تو پھر کشمیر میں کیوں نہیں ہو سکتا۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کے لیے ناگزیر ہے اور اس پر پاکستان کا موقف اصولوں پر مبنی ہے، بین الاقوامی برادری مسئلہ کشمیر پر کیوں گونگی اور بہری ہے۔


خبر کا کوڈ: 436498

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/436498/بین-الاقوامی-برادری-مسئلہ-کشمیر-پر-کیوں-گونگی-اور-بہری-ہے-فضل-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org