0
Monday 2 Feb 2015 18:28

ایم کیو ایم نے قمر منصور کو ہٹا کر خالد مقبول صدیقی کو رابطہ کمیٹی کا نیا انچارج بنا دیا

ایم کیو ایم نے قمر منصور کو ہٹا کر خالد مقبول صدیقی کو رابطہ کمیٹی کا نیا انچارج بنا دیا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹیوں کے انچارج قمر منصور اور ارشد حسین کی جگہ خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ عزیز آبادی کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور کو سبکدوش کرکے ان کی جگہ خالد مقبول صدیقی کو نیا انچارج مقرر کیا گیا ہے، جبکہ عامر خان ملک بھر میں ایم کیو ایم کی تنظیمی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے، اس کے علاوہ ارشد حسین سے لندن رابطہ کمیٹی کے انچارج کی ذمہ داریاں واپس لے کر مصطفیٰ عزیزی آبادی کو دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی کراچی اور لندن رابطہ کمیٹیوں کو تحلیل کرکے قمر منصور اور ارشد حسین کو ذمہ داریاں تفویض کی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 436646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش