QR CodeQR Code

پرویز مشرف اور پیر پگارا کا نیا سیاسی اتحاد بنانے کا فیصلہ

3 Feb 2015 00:21

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق پیر پگارا اور پرویز مشرف پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف رہنماوں سے بھی رابطہ کریں گے، پیر پگارا اور سابق صدر پرویز مشرف اتحاد کے مشترکہ سربراہ ہونگے، نئے اتحاد کو پاکستان مسلم لیگ کا نام دیا جانے کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پرویز مشرف اور پیر پگارا نے سندھ میں نیا سیاسی اتحاد بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کو اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف اور پیر پگارا نے سندھ میں ایک نیا سیاسی اتحاد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پورے ملک سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو اتحاد میں شامل کی دعوت دی جائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے بھی رابطے تیز کئے جائیں گے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنماؤں کو اتحاد میں شمولیت کی دعوت کی جائے گی۔ پیر پگارا اور پرویز مشرف پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف رہنماوں سے بھی رابطہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پیر پگارا اور سابق صدر پرویز مشرف اتحاد کے مشترکہ سربراہ ہونگے، نئے اتحاد کو پاکستان مسلم لیگ کا نام دیا جانے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 436767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/436767/پرویز-مشرف-اور-پیر-پگارا-کا-نیا-سیاسی-اتحاد-بنانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org