0
Tuesday 3 Feb 2015 01:00

قمر منصور فارغ، مصطفیٰ عزیز آبادی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے انچارج مقرر

قمر منصور فارغ، مصطفیٰ عزیز آبادی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے انچارج مقرر
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ نے قمر منصور کو رابطہ کمیٹی کے انچارج کے عہدے سے ہٹا دیا ہے، مصطفیٰ عزیز آبادی انچارج بن گئے، جبکہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان اور ڈاکٹر نصرت کو اہم ذمہ داریاں دے دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کچھ روز قبل رابطہ کمیٹی کو معطل کر دیا تھا، نئی کمیٹی کا انچارج قمر منصور کو بنایا گیا، اور اب ایک بار پھر رابطہ کمیٹی میں تبدیلیاں کر دی گئیں ہیں، قمر منصور کو عہدے سے فارغ اور مصطفیٰ عزیز آبادی کو رابطہ کمیٹی کا نیا انچارج بنا دیا گیا ہے، عامر خان، ڈاکٹر نصرت اور خالد مقبول صدیقی جوائنٹ انچارجز ہونگے۔ اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی میں تبدیلیاں عامر خان کی شکایات کے بعد کی گئیں، کراچی میں تنظیمی سیٹ اپ کی نگرانی بھی عامر خان کے سپرد کر دی گئی ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی میں قمر منصور اور ارشد حسین کو ارکان کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے، جبکہ تحریک کے سینئر ارکان کنور نوید جمیل اور عبدالحسیب بھی رابطہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ذمہ داریوں پر آنے والے ان رہنماؤں کو کچھ دن قبل مختلف الزام عائد کرکے ذمہ داریوں سے فارغ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 436772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش