0
Tuesday 3 Feb 2015 04:19

سانحہ شکارپور کیخلاف سول سوسائٹی کیجانب سے وزیراعلیٰ ہاﺅس کراچی کے باہر احتجاجی دھرنا

سانحہ شکارپور کیخلاف سول سوسائٹی کیجانب سے وزیراعلیٰ ہاﺅس کراچی کے باہر احتجاجی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ سانحہ شکارپور اور کالعدم دہشتگردوں تنظیموں کی فعالیت کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے کراچی میں وزیراعلیٰ ہاﺅس کے باہر احتجاجی دھرنا آٹھ گھنٹے گزرنے کے باوجود جاری ہے، جس میں خواتین، بچوں، نوجوانوں اور مردوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے ہیں، جن پر کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی دھرنا سول سوسائٹی کے رہنماﺅں محمد جبران ناصر، خرم ذکی، ظفر عباس جعفری، غلام علی و دیگر کی سربراہی میں جاری ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے مظاہرین کو مذاکرات کی دعوت دی، جس پر ناصر جبران کی سربراہی میں ایک وفد نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اپنے مطالبات پیش کئے، سول سوسائٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے نام اور فہرست میڈیا اور عوام کے سامنے پیش کی جائیں، تمام کالعدم دہشتگردوں تنظیموں کے دفاتر بند کئے جائیں، انکے جھنڈے اتارے جائیں اور وال چاکنگ مٹائی جائے، کالعدم اہلسنت والجماعت (سپاہ صحابہ) کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی سے سرکاری پولیس پروٹوکول واپس لیکر فی الفور گرفتار کیا جائے، سانحہ شکارپور میں زخمی ہونے والے افراد کا سرکاری خرچے پر کراچی اور حیدرآباد میں بہترین علاج کیا جائے۔

احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن بلا لی گئی ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق رضا تقوی، علامہ علی مرتضیٰ زیدی، فرحان علی سمیت سول سوسائٹی کے رہنماﺅں نے کہا کہ سانحہ شکارپور حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، حکومت سندھ صوبے میں امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، سندھ میں ایک سازش کے تحت مذہبی انتہاپسندی اور دہشتگردی کو فروغ دیا جا رہا ہے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ فوری مستعفیٰ ہوجائیں۔ انہوں نے پاک فوج سے مطالبہ کیا گیا کہ سندھ میں اہلسنت والجماعت (کالعدم سپاہ صحابہ) سمیت دیگر کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے خلاف مؤثر آپریشن کیا جائے، دہشت گردوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اس سے قبل پولیس نے احتجاجی دھرنے کے باعث وزیراعلیٰ ہاﺅس جانے والی سڑک کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا تھا اور وزیراعلیٰ ہاﺅس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ک گئ تھی۔
خبر کا کوڈ : 436782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش