0
Tuesday 3 Feb 2015 07:58

آسڑیا میں اسلام مخالف تنظیم پیگیڈا کے مظاہرے کیخلاف ریلی

آسڑیا میں اسلام مخالف تنظیم پیگیڈا کے مظاہرے کیخلاف ریلی
اسلام ٹائمز۔ آسٹریا میں اسلام مخالف جرمن تنظیم پیگیڈا کے حامیوں نے سوموار کو ایک ریلی نکالی ہے۔ آسٹریا میں نکالے جانے والی ریلی کا اعلان جنوری کے اوائل میں کیا گیا تھا، جس کے بعد سے اب تک جرمنی میں پیگیڈا اندرونی اختلافات کا شکار ہے اور ایک ہی ہفتے میں تنظیم نے اپنے چھ رہنماؤں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں نکالی جانے والی اس ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت اور ان میں سے بعض نے نازی سیلوٹ بھی کیا۔ ویانا میں ہی پیگیڈا کی مخالفت میں ریلی نکالی گئی جس میں ایک اندازے کے مطابق پانچ ہزار کے قریب افراد نے شرکت کی، پیگیڈا کی مخالفت میں نکالی جانے والی ریلی میں شرکا کی تعداد کہیں زیادہ تھی۔ اس موقعے پر دونوں مظاہروں کو ایک دوسرے سے دور رکھنے کے لیے پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ بی بی سی کے مطابق پیگیڈا اگر اسی طرح سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھتی ہے، تو اس صورت میں آسٹریا میں اپنے چند ہمدرد بنانے اور سیاسی جماعت بنانے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف یہ بھی حقیقت ہے کہ آسٹریا میں پیگیڈا کی مقبولیت کا اندازہ لگانا مشکل ہے جس کی ایک وجہ تو جرمنی میں تنظیم کے اندرونی حالات ہیں اور دوسری بڑی وجہ آسٹریا کا بہت ہی مختلف سیاسی نظام ہے۔

سیاسی تجزیہ نگار تھامس ہوفر کا کہنا ہے کہ اس مسئلہ کو جرمنی میں بیشتر پارٹیوں نے صرف گزشتہ دہائی میں ہی اٹھایا ہے، جبکہ آسٹریا میں یہ مسئلہ 1980 کی دہائی کے وسط سے ہی زور پکڑ چکا ہے، ہمارے ہاں ایک اہم سیاسی جماعت ہے جو کئی برس سے اس ایک مسئلہ سے نمٹ رہی ہے جس کا اثر میڈیا اور وسیع تر سیاسی ایجنڈے میں اس کی کوریج پر بھی ہوتا ہے۔ رائے عامہ کے ایک حالیہ جائزے کے مطابق فریڈم پارٹی کی مقبولیت 28 فیصد ہے اور اسے موجودہ حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں ’سوشل ڈیموکریٹس‘ اور قدامت پسند ’پیپلز پارٹی‘ سے سبقت حاصل ہے۔ تھامس ہوفر کا کہنا ہے کہ فریڈم پارٹی کے امیگریشن کے خلاف روایتی موقف سے ’اینٹی اسلامائزیشن‘ یا اسلام مخالف پیغام نے جنم لیا ہے، اینٹی اسلامائزیشن فریڈم پارٹی کا ایک اہم ستون ہے اور ایسا گزشتہ سات یا آٹھ برس سے ہے، خاص طور پر ویانا میں۔ ویانا میں پیگیڈا کی آمد مسلم آبادی کے لیے باعث تشویش ہے، لیکن یہ صورت حال ان کے لیے کوئی نئی بھی نہیں۔

اسلامی کمیونٹی کی ترجمان کارلہ امینہ باغاجاتی کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے تشویش کی بات ہے لیکن دوسری جانب ہم معاشرے میں اسلام مخالف عناصر کے، جن کو فریڈم پارٹی کی پشت پناہی حاصل ہے، عادی ہو چکے ہیں۔ ویانا میں ہونے والی ریلی کے منتظمین کا تعلق دائیں بازو کے انتہا پسند فٹ بال شائقین سے بھی بتایا جا رہا ہے۔ تاہم یہ بات واضح نہیں ہے کہ انہیں فریڈم پارٹی سے کتنی معاونت ملے گی۔ ایک حالیہ تقریر میں فریڈم پارٹی کے رہنما ہینز کریسچن سٹریش کا کہنا تھا  کہ میں اپنے دل میں ہر ہفتے ڈریزڈن میں پیگیڈا کے ساتھ ہوں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ فریڈم پارٹی اس نئی تحریک سے جڑنے کی کوشش کرے، لیکن اس بات کا انحصار پیگیڈا کی کارکردگی اور مقبولیت پر ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 436784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش