0
Tuesday 3 Feb 2015 10:30

متحد ہو کر چیلنجز سے نمٹنا ہو گا، چوہدری مجید

متحد ہو کر چیلنجز سے نمٹنا ہو گا، چوہدری مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا ایک ہی نعرہ حق خودارادیت ہے، کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنا مستقبل پاکستان سے وابستہ کر دیا تھا۔ تاریخ لکھتے وقت ذہن میں انسانیت اور قلم میں دیانت ہونی چاہیے۔ حرم شریف کے بعد پاکستان سے کشمیریوں کو سب سے زیادہ پیار ہے۔ اقتدار ہماری منزل نہیں ہے بنی نوع انسان کی فلاح وبہبود کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں میڈیا نے اپنا حق پوری طرح ادا نہیں کیا۔ پاکستان کے تمام سفارتخانوں کو مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے مزید متحرک کرنا ہو گا۔ وہ گذشتہ روز یہاں مقامی ہوٹل میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں منعقدہ عائشہ مسعود کی کتان " کشمیر2014" کی تقریب رونمائی سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے جنرل (ر) عبدالقیوم، ظفر بختاوری، فرخندہ شمیم، علامہ جواد جعفری اور ساجدہ بہار سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ کشمیریوں نے حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنے سر تک کٹوا دئیے مگر جھکے نہیں۔ انھوں ںے کہا کہ ہم سب کو اپنے علاقائی تعصبات کو چھوڑ کر پاکستانی بننا ہو گا اس کے بغیر ترقی نہیں کر سکتے اور نہ ہی ملک کو درپیش چیلنجوں سے نکال سکتے ہیں۔ پاک فوج جہاں ملک کی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے وہاں ہی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جنگ میں مصروف ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیری مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق ہیں جن کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی حل قابل قبول نہیں۔
خبر کا کوڈ : 436807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش