0
Tuesday 3 Feb 2015 11:20

تحریک آزادی کے حوالے سے ہم اپنے فرائض سے غافل نہیں، سردار یعقوب

تحریک آزادی کے حوالے سے ہم اپنے فرائض سے غافل نہیں، سردار یعقوب
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے آزاد و مقبوضہ کشمیر کے وکلاء، سول سوسائٹی اور طلباء کے درمیان روابط کو مزید فروغ دیا جائے۔ دو طرفہ روابط کے ذریعے ہم ایک دوسرے کے مسآئل اور مشکلات سے آگاہ ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر سے آئے ہوئے وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے یہاں کشمیر ہائوس صدارتی سیکرٹریٹ میں انجینئر مشتاق محمود کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ سردار یعقوب نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے ہم اپنے فرائض سے غافل نہیں۔ اپنی آواز کو زیادہ موثر بنانے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں آزادی پسند تمام جماعتوں اور رہنمائوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی ضرورت ہے۔ آزاد کشمیر میں تمام سیاسی جماعتیں، سول سوسائٹی اور وکلاء ایک پلیٹ فارم اور تحریک آزادی کے حوالے سے ایک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہیں۔ انھون نے کہا کہ حریت قائدین مشکل ترین حالات کے باوجود تحریک آزادی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے نوجوان اپنے بزرگوں سے سیکھیں۔ قبل ازین صدر آزاد کشمیر نے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 436813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش