0
Tuesday 3 Feb 2015 20:30

حکمران عوام کے ساتھ آمرانہ سلوک کر رہے ہیں، سید اسد عباس نقوی

حکمران عوام کے ساتھ آمرانہ سلوک کر رہے ہیں، سید اسد عباس نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی کا لاہور میں کارکنوں کے وفد سے گفتگو میں کہنا تھا کہ حکمران اپنی شاہ خرچیاں ختم کرنے کے بجائے غریب عوام کا خون نچوڑنے میں مصروف ہیں، قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر عوام پر ٹیکس کا نفاذ آئین کی خلاف ورزی ہے، آئل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں حکومت ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، توانائی بحران اور دہشت گردی نے عوام سے زندگی کا چین چھین لیا ہے، پاکستانی عوام کیساتھ حکمرانوں کا سلوک آمرانہ ہے، ان حکمرانوں نے ہمیشہ عوامی مفادات کا خون کیا ہے، اقرباء پروری اور لوٹ کھسوٹ کے لئے اقتدار حاصل کئے، پاکستان میں ساٹھ سال سے یہ سیاست دان عوام کو صاف پانی تک فراہم نہیں کر سکے، چولستان اور تھر میں آج بھی لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک یہ 2 خاندان اس ملک میں حکمران رہیں گے عوامی حقوق اسی طرح پامال ہوتے رہیں گے، اگر عوام اپنے حقوق چاہتے ہیں تو ان 2 خاندانوں سے نجات حاصل کرنا ہو گی، اس کے لئے دین دار قیادت کو سامنے لانا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 437015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش