0
Tuesday 3 Feb 2015 22:11

کشمیر میں ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پوری دنیا کے لئے لمحہ فکریہ ہے، میاں اسلم

کشمیر میں ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پوری دنیا کے لئے لمحہ فکریہ ہے، میاں اسلم
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ایک وفد نے میاں محمد اسلم نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی کی قیادت میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر ٹیموں پکالا سے ملاقات کر کے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے نام مقبوضہ کشمیر میں جاری سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ایک قرارداد پیش کی۔ میاں محمد اسلم نے کہا کہ  بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے، وہ بندوق کے زور پر کشمیریوں کو غلام نہیں بنا سکتا، پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، مسئلہ کشمیر پس پشت ڈال کر اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے دوہرے معیار کا ثبوت دیا ہے۔ انھوں نے کہا کشمیر میں 7 لاکھ بھارتی فوج موجود ہے۔ 18 سالوں میں ایک لاکھ نوجوان قتل کئے جاچکے ہیں، 30 ہزار خواتین کی آبرو ریزی کی گئی مگر اس کے باوجود بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکا۔ میاں محمد اسلم نے کہا کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پوری دنیا کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 437059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش