QR CodeQR Code

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا رویہ درست نہیں، شیخ رشید

3 Feb 2015 22:29

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسپیکر ایاز صادق انہیں ایوان میں بات کرنے نہیں دیتے۔ وہ بات کرنا چاہیں تو ان کا مائیک بھی بند کرا دیتے ہیں جو غیر پارلیمانی رویہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا رویہ درست نہیں، عمران خان کا بدلہ وہ ان سے لینا چاہتے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسپیکر ایاز صادق انہیں ایوان میں بات کرنے نہیں دیتے۔ وہ بات کرنا چاہیں تو ان کا مائیک بھی بند کرا دیتے ہیں جو غیر پارلیمانی رویہ ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا وہ عوامی مسائل پر آواز اٹھانا چاہتے ہیں لیکن ان کی بات نہیں سنی جاتی۔ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا کہ شیخ رشید نواز اینڈ کمپنی کی کرپشن اور اسکینڈلز سامنے لاتے ہیں، جس کی وجہ سے اسپیکر ایاز صادق کا رویہ ان کے ساتھ درست نہیں۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 437065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/437065/اسپیکر-قومی-اسمبلی-ایاز-صادق-کا-رویہ-درست-نہیں-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org