0
Wednesday 4 Feb 2015 10:15

بیوروکریسی کا رویہ ملک و قوم کیلئے خطرناک ہے، قمرالزمان

بیوروکریسی کا رویہ ملک و قوم کیلئے خطرناک ہے، قمرالزمان
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیر صحت قمرالزمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سول بیورکریسی کا رویہ ملک اور قوم ک لیے خطرناک ہے۔ آزاد کشمیر کا ترقیاتی بجٹ 10 ارب 50 کروڑ روپے جبکہ راولپنڈی میں جنگلہ بس سروس کا بجٹ 96 ارب روپے ہے جو کہ آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں ںے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ بنگلہ دیش کو فوج نے یا بھٹّو نے توڑا، نہیں بلکہ بنگلہ دیش کو پاکستان کے سول بیوروکریٹس نے توڑا۔ سول بیوروکریسی ہمارے ساتھ بھی ایسا رویہ نہ رکھے کہ ہمیں بھی نفرت ہو جائے، ہم بائی چوائس پاکستانی ہیں۔

قمرالزمان نے کہا کہ حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر حکومت کے درمیان ایم او یو سائن ہوا تھا جس کے تحت تمام افرادی قوت پاکستانی حکومت مہیا کرے گی لیکن ساڑھے 3 سال گزرنے کے باوجود ابھی تک ہمیں نوتعمیر شدہ ہسپتالوں (بی ایچ کیو اور سی ایم ایچ) کے لیے 300 بندے نہیں دئیے جا سکے۔ ارباب اختیار کو کشمیر پر توجہ دینا ہو گی، جو کچھ بھی ہمیں دیا جاتا ہے وہ ذلت اور رسوائی کے ساتھ دیا جاتا ہے حالانکہ کے جیسے باقی صوبوں کے حقوق ہیں ویسے ہی ہمارے بھی حقوق ہیں گلگت بلتستان بھی الگ صوبہ نہیں بنا بلکہ آپ اسے صرف ایک انتظامی یونٹ کہہ سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا، جب شہ رگ پر ہی دشمن کا قبضہ ہو جائے تو دھڑ کی کیا قیمت رہ جاتی ہے۔ بھارت زیارہ فری ہونے کی وجہ سے ہمارے ملک میں مسلسل مداخلت کر رہا ہے جبکہ ہندوستان کی نظریں پاکستان کے دریائوں اور پہاڑوں پر ہیں، اگر باقی کے تین دریا بھی خشک ہو گئے تو پاکستان کے پلے کچھ نہیں رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 437115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش