QR CodeQR Code

لاہور میں انسداد دہشت گردی کے 71 اہلکاروں کی ڈیوٹی لگا دی گئی

4 Feb 2015 20:59

اسلام ٹائمز: لاہور ریجن کے 23 کار پورلز آپریشنز ونگ میں مامور کئے جائیں گے باقی 48 کارپورلز انٹیلی جنس اور انویسٹی گیشن کے شعبوں میں کام کریں گے۔ سب سے زیادہ 73 کارپورلز فیصل آباد ریجن میں تعینات کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی فورس کی ڈیوٹیاں شروع  ہو گئیں۔ پاس آؤٹ ہونے والے پہلے بیج کے 71 کارپورلز کو لاہور ریجن میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ لاہور ریجن کے 23 کار پورلز آپریشنز ونگ میں مامور کئے جائیں گے باقی 48 کارپورلز انٹیلی جنس اور انویسٹی گیشن کے شعبوں میں کام کریں گے۔ سب سے زیادہ 73 کارپورلز فیصل آباد ریجن میں تعینات کئے جائیں گے۔ پہلے بیج میں 421 کارپورلز نے تربیت مکمل کی تھی جن کو مرحلہ وار پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ انسداد دہشت گردی فورس کے ان اہلکاروں کو دہشت گردوں کے خلاف خصوصی آپریشن کی تربیت دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 437363

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/437363/لاہور-میں-انسداد-دہشت-گردی-کے-71-اہلکاروں-کی-ڈیوٹی-لگا-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org